حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کررہی ہے،خالد جاوید وڑائچ

حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کررہی ہے،خالد جاوید وڑائچ

  

ملتان (نیوز رپورٹر) ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف ملتان چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے کہا ہے کے عمران خان کی قیادت میں حکومت مسلسل عوام کی بہتری کے (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

لئے کام کر رہی ہے وہ ضلعی سیکرٹری اطلاعات عامر انور قریشی کی رہائشگاہ پر ضلع کی سوشل میڈیا ٹیم سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر ان کے ہمرا ضلعی فنانس سیکرٹری یاسر خان، ضلعی میڈیا کورڈینیٹر شہریار بھٹہ، راؤ عادل، سید اقبال بخاری،عزیز خان،عامر رضا گجر و دیگر موجود تھے چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے مزید کہا کے موجودہ بجٹ عوام دوست ہے۔ ٹیکس وصولی کی شرح میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔مثبت اقدامات سے کرونا کو بھی شکست دیں گے اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کے ضلع اور تحصیلوں کی تنظیم سازی مکمل کی جا چکی ہے اور مزید یونین کونسل کی سطح تک تنظیم سازی کی جائے گی اور پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے اچھے کردار اور پڑھے لکھے لوگوں کو تنظیمی عہدوں پر فائز کر کے آگے لایا جائے گا۔

خالد جاوید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -