پولیس تشدد سے نوجوان ہلاک،ورثاء کا مظاہرہ،ملزم گرفتار کرنیکا مطالبہ

  پولیس تشدد سے نوجوان ہلاک،ورثاء کا مظاہرہ،ملزم گرفتار کرنیکا مطالبہ

  

حاصل (نامہ نگار)تھانہ قائم پور میں پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے محمدافضل کے وارثان نے انصاف نہ ملنے پر کچہری چوک حاصل پو رمیں پلے کارڈ اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ صلح کے لیئے اور اپنے پیٹی بھائیوں کو بچانے (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

کے لیئے دباؤ اور صلح نہ کرنے پر کسی مقدمہ میں ملوث کروانے کی دھمکیاں پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے محمدافضل کے وارثان غلام قادر، شاہ محمد، محمداسلم، محمدیسین، ولی داد، محمدافضل کی قیادت میں پولیس تشدد 302میں ملوث پولیس ملازمین کے مقدمہ میں وارثان کو انصاف نہ ملنے پر علاقہ کے لوگوں نے کچہری چوک حاصل پو رمیں پلے کارڈ اٹھا کر احتجاج کرتے ہوئے کاکہ دو ماہ قبل پولیس تشدد میں محمد افضل ہلاک ہونے والے کے وارثان کو ابھی تک انصاف نہ مل سکا انہوں نے کہاکہ پولیس کی طرف سے اپنے پیٹی بھائیوں کو بچانے کے لیے وارثان صلح کرنے اور صلح نہ کرنے پر دھمکیاں دی جارہی ہیں انہوں نے کہاکہ اگر ہم کو انصاف نہ ملا تو ہم ڈی آئی جی بہاولپور کے آفس کے سامنے احتجاج کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری پولیس حکام پر عائد ہو گی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب اور حکام بالا سے فوری نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا اس موقع پر پولیس سے رابطہ کرنے پر اپنے موقف میں بتایاکہ اس مقدمہ میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے وارثان کو انصاف فراہم کیا جائے گا

مطالبہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -