منافع خور متحرک، چینی،آٹا، پٹرول بحران پر شہریوں کا احتجاج

  منافع خور متحرک، چینی،آٹا، پٹرول بحران پر شہریوں کا احتجاج

  

خانیوال (بیور ونیوز) پٹرول‘ آٹا‘ چینی کا مصنوعی بحران برقرار،دونوں اشیاء یوٹیلٹی سٹورز پر بھی ناپید جبکہ مارکیٹ میں ذخیرہ اندوزوں کا راج ہے کھلی ایجنسیوں پر پٹرول 100روپے لٹر‘ آٹا 20 کلو 1050 روپے اور چینی 80 سے 85 روپے کلو تک فروخت جاری۔ تفصیلات کے مطابق خانیوال میں ضلعی انتظامیہ کے افسران کی مبینہ چشم پوشی یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا اور چینی نایاب ہو گئے۔ اکثر دکاندار مہنگے داموں چینی و آٹا فروخت کر رہے ہیں ناجائز منافع خوروں نے بھی چند(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

افسران کی مبینہ ملی بھگت سے آٹا اور چینی ذخیرہ کر لی۔ خانیوال سمیت ضلع بھر کے مختلف اضلاع میں آٹے کا بیس کلو تھیلا عام دکاندار 1050 روپے اور چینی 80 روپے دے رہے ہیں جس کی وجہ سے لوگ سستی چینی اور آٹے کیلئے یوٹیلٹی سٹور کا رخ کرتے ہیں لیکن یوٹیلٹی سٹور پر آٹا اور 13 جون سے چینی نہ آنے کی وجہ سے لوگ انتہائی پریشان ہو چکے ہیں۔ دوسری طرف خانیوال کی ضلعی انتظامیہ تحصیل بھر میں مہنگا پٹرول فروخت کرنے والوں غیر قانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن فرضی حکومتی کھانا پوری کرنے کے لیے فوٹو سیشن پر پہلے نمبر آگئے ذرائع کے مطابق مافیا بلیک میں آٹا کی فروخت کر کے تجوریاں بھر رہے ہیں ضلعی انتظامیہ کے کھوکھلے نعرے بے نقاب ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق آٹا دوکانوں اور یوٹیلٹی سٹوروں سے غائب ہے غریب عوام دیگر اشیاء کے ساتھ اب آپا بھی بلیک ریٹس میں خریدنے پر مجبور ہیں۔ شہریوں شوکت، شفاعت، عبداللہ، مزمل، زاہد، شاہد، ذوالقرنین حیدر، مصطفی، یوسف، سرفراز ودیگر نے آٹا چینی اور پٹرول کے شدید بحران پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران صرف کھوکھے نعرے لگا کر عوام اور حکمرانوں کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔ خانیوال میں چینی غائب کر کے 70 کی بجائے 80 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی جبکہ دوسری جانب آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 805 کی بجائے 1050 روپے تک بیچا جا رہا ہے جبکہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہمیں پیچھے سے نٹے ریٹ میں سپلائی نہیں مل رہی، غریب عوام کے لیے یوٹیلٹی سٹوروں اور مارکیٹ میں آٹا اور چینی نایاب ہو گئے آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا۔ حکومت کی طرف سے کئے گئے وعدے پورے نہ ہو سکے۔ حکومت کی جانب سے دی گئی سبسڈی کے باوجود عوام اوپن مارکیٹ سے مہنگے داموں چینی آٹا اور دالیں خریدنے پر مجبور ہیں۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -