عمران خان مسائل حل کریں ورنہ حکومت چھوڑ دیں:ریاض پیرزادہ

عمران خان مسائل حل کریں ورنہ حکومت چھوڑ دیں:ریاض پیرزادہ

  

حاصل پور (نمائندہ پاکستان) ایم این اے سابق وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ ایم پی اے چوہدری محمد افضل گل ایڈووکیٹ ایم پی اے میاں کاظم علی پیرزادہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایک ہی نعرہ غربت نہیں غریب مٹاو مہنگائی کا جن بوتل سے باہر اور ہمارے وزیراعظم پاکستان عمران خان گزشتہ دنوں معاشی رپورٹ پڑھ کر شرمندگی کی مسکراہٹ سے اب بول رہیں ہیں کہ مجھے اندزاہ ہی نہیں تھا کہ اتنی مہنگائی لاک ڈاون (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

سے پہلے ہی ہو چکی تھی پٹرول کے بحران پر حکومت نیاگر قابو نہ پایا تو عوام سڑکوں پر نکل آئے گی اور ملکی حالات مزید بگڑ جائیں گے مزید اس موقع پرایم پی اے چوہدری محمد افضل گل ایڈووکیٹ ایم پی اے میاں کاظم علی پیرزادہ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ موجودہ صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے اگر اپنا مثبت کردار ادا نہ کیا تو ملکی ساکھ کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا آئے روز حکومتی منتخب نمائندوں کی ایوانوں تذلیل وزیروں مشیروں کے استفعے اس بات کا اشارہ کہ عمران خان حکومت چلانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اپنی غلطیوں کو چھپانے کے لیئے چور سپاہی کا کھیل بند کریں اگر عوام الناس کی تکالیف کو دور نہیں کر سکتے تو حکومت کو خیر آباد کہہ دیں تاکہ ملک کا مزید دیوالیہ نہ ہو جائے سی پیک کے منصوبوں پر حکومت عمل کریں نہ کہ گردواروں اور مندروں کی تعمیر میں دلچسپی رکھیں ان کا مسلمانوں اور پاکستان کی عوام کوکوئی فائدہ نہیں پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے دوسرے ملکوں کی نسبت اقلیتوں کا خیال رکھنا ہماری زمہ داری ہے لیکن ان کو مسلمانوں پر مسلط کرنا حکومت کی سب سے بڑی بھول ہو گی۔

ریاض پیرزادہ

میں شامل پولیس افسران کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹس بھی دیے گئے ہیں

برآمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -