منور حسن کی موت کورونا سے نہیں ہوئی وزیر اعلی سندھ نے بیان واپس لے لیا

منور حسن کی موت کورونا سے نہیں ہوئی وزیر اعلی سندھ نے بیان واپس لے لیا

  

کراچی(آئی این پی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن کے کرونا سے انتقال والا بیان واپس لیتے ہوتے معذرت کرلی۔ جمعے کے روز وزیراعلی سندھ نے اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ جماعت اسلامی کے سابق امیر منور حسن، معروف مذہبی اسکالر علامہ طالب جوہری کا کرونا سے انتقال ہوا۔مراد علی شاہ نے دعوی کیا تھا کہ مفتی نعیم کے اہل خانہ نے کرونا کا ٹیسٹ کرنے کی اجازت نہیں دی مگر ان کے اہل خانہ میں اب علامات ظاہر ہورہی ہیں اور وہ کرونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔اسمبلی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعلی سندھ نے سید منورحسن کے انتقال سے متعلق بیان پرمعذرت کی اور کہا کہ منورحسن کرونا سے متاثرہ نہیں تھے مجھ سے غلطی ہوئی۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ مجھے ابھی بتایا گیا کہ منور حسن کا انتقال کرونا سے نہیں ہوا بلکہ وہ نمونیہ کا شکار ہوئے تھے۔اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کرونا سے ہونے والی اموات کی تعداد چار ہزار سے تجاوز کرچکی ہے،

بیان واپس

مزید :

صفحہ اول -