طیارہ حادثہ کی رپورٹ جاری ہونا مثالی اقدام ہے،نوشین حامد

  طیارہ حادثہ کی رپورٹ جاری ہونا مثالی اقدام ہے،نوشین حامد

  

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نوشین حامدمعراج نے کہاہے کہ طیارہ حادثے کی رپورٹ ایک ماہ میں جاری کرنا پی ٹی آئی کی حکومت نے ایک نئی مثال رقم کی، ماضی کی حکومتوں نے ملک میں پیش آنے والے سانحات کی رپورٹ کو دبائے رکھا، وزیراعظم عمران خان نے قوم سے وعدہ کیا تھاکہ طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ عوام کے سامنے لائیں گے، انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی حکومتوں نے پی آئی اے میں جعلی ڈگری والے پائلٹوں کو بھرتی کیا گیا، اداروں کو تباہ کیا۔

، تحریک انصاف کی حکومت ملکی اداروں کو مضبوط بنانے میں اپنا رول ادا کررہی ہے، حادثے کی رپورٹ قوم کے سامنے لاکر ذمہ داروں کا تعین کیا گیا، تحریک انصاف کی حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے گی،

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -