سید منور حسن جیسے لوگ معاشرے کا حسن ہوتے ہیں، وزیراعلیٰ کا انتقال پر اظہار افسوس
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن کے انتقال پر گہرے دکھ اوررنج کا اظہارکیا ہے۔ وزیر اعلی عثمان بزدارنے سید منور حسن کی دینی اور سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سید منور حسن جیسے لوگ معاشرے کا حسن ہوتے ہیں۔ سید منور حسن نے اصول پسندی کی سیاست کو پروان چڑھایا۔
اظہار افسوس