گورنر پنجاب نے ایچی سن کالج کے بورڈ آفگورنرز کی منظور ی دے دی

  گورنر پنجاب نے ایچی سن کالج کے بورڈ آفگورنرز کی منظور ی دے دی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) ایچی سن کالج لاہور کے بورڈ آف گور نر کی تشکیل نَو کر دی گئی۔بورڈ آف گور نرز صدر اور گور نر پنجاب سمیت22ممبران پر مشتمل ہوگا جبکہ16نان آفیشل ممبران ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور کے منظورکردہ بورڈ آف گورنرز میں 6 آفیشل ممبران ہوں گے جن میں چیف سیکرٹر ی،جنرل آفیسر کمانڈ نگ 10ڈویژن،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن،صوبائی سیکرٹری خزانہ اور پر نسپل ایچی سن کالج لاہورشامل ہیں جبکہ 16نان آفیشل ممبران کی بھی منظوری دی گئی جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ شفافیت اور میرٹ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اْنہوں نے کہا کہ ہم پنجاب کے تعلیمی اداروں کو مضبوط بنانے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -