اسکاٹ لینڈ میں چاقو حملہ، تین افراد ہلاک

اسکاٹ لینڈ میں چاقو حملہ، تین افراد ہلاک

  

گلاسگو(مانیٹرنگ ڈیسک)اسکاٹ لینڈ کے علاقے گلاسگو میں چاقوحملے میں 3 افراد ہلاک اور پولیس آفیسر زخمی ہوگیا،مشتبہ حملہ آور کو گولی مار دی گئی۔برطانوی میڈیاکیمطابق چاقوحملہ گلاسگو کی ویسٹ جارج اسٹریٹ پر پیش آیا۔اسکاٹش پولیس فیڈریشن نے چاقوحملے میں پولیس آفیسرکے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ایمرجنسی سروس واقع سے نمٹ رہی ہے جبکہ ویسٹ جارج اور اس سے ملحقہ اسٹریٹس عوام کیلئے بند کردی گئی ہیں۔صورتحال قابو میں ہے اور عوام خطرے میں نہیں ہے۔گلاسگو پولیس نے واقعے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

چاقو حملہ

مزید :

صفحہ اول -