صنعتی شعبہ ملکی ترقی میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے

صنعتی شعبہ ملکی ترقی میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے

  

لاہور(سٹی رپورٹر)ٹیکسٹائل ٹریڈرز ایسویسی ایشن رجسٹرڈ لاہور کے مرکزی چیئرمین شیخ عبدالمنا ن نے کہا ہے کہ پاکستان میں صنعتی شعبہ ملکی ترقی میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔انڈسٹری سیکٹر نے ہر مشکل اور کڑے وقت میں وطن عزیز کے ساتھ اپنی غیر مشروط محبت اور وفاداری کا ثبوت دیا ہے۔ آفات، ہوں یا زلزلہ، سیلاب یا کوئی بھی مشکل ترین گھڑی صنعتکاروں نے آگے بڑھ کر دل کھول کر عوام الناس کے ساتھ اپنی محبتوں کی لازوال مثال رقم کی ہے۔

ٹیکسٹائل ٹریڈرز ایسویسی ایشن حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس شعبے کی مشکلات کے پیش نظر خصوصی سبسڈیز دے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -