مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، 8سال بچے سمیت مزید 4نوجوا ن شہید

  مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، 8سال بچے سمیت مزید 4نوجوا ن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر (آئی این پی)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے جہاں ضلع پلوامہ اور اسلام آباد میں سرچ آپریشن کی آڑ میں 8سالہ بچے سمیت4کشمیریوں کو شہید کردیا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی قابض فوج نے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں سرچ آپریشن کی آڑ میں محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پلواما کے علاقے ترال میں رات سے ہی بھارتی فوج نے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر رکھا تھا جبکہ علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے، قابض بھارتی فوج نے آپریشن کی آڑ میں فائرنگ کرکے تین نوجوانوں کو شہید کردیا جن میں سے 2کی شناخت ملک بشیر، بلال احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھاری غاصب فوج نے اہلکاروں پر حملے کے بعد ضلع اسلام آباد کے علاقے بیج پاڑہ میں فائرنگ کرکے 8سالہ نہان بٹ کو شہید کردیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سے اب تک شہید کشمیریوں کی تعداد 6ہوگئی جبکہ رواں ماہ اب تک 23 کشمیری نوجوان شہید ہوچکے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر

مزید :

صفحہ اول -