قومی یکجہتی وقت کی ضرور ت،شفیق رضا

قومی یکجہتی وقت کی ضرور ت،شفیق رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (سٹی رپورٹر)انجمن شہر یان لاہورکے چیئرمین شفیق ر ضا قادری نے کہاکہ ملکی تر قی اور خو شحا لی کیلئے یکجہتی وقت کی ضرور ت ہے،وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے دنیا بھر میں خود کو وژن رکھنے والے لیڈر کے طو رپر تسلیم کرایا ہے؎


، پاکستان امریکہ سمیت تمام ممالک سے برابری کی سطح پر تعلقات کا خواہاں ہے۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ تر قی کے را ستے میں سپیڈ بر یکر بننے والے قوم کے خیر خواہ نہیں، حکومتی اقدامات کے باعث معاشی استحکام،مالی و تجارتی خساروں میں کمی اور سرمایہ کاری کیلئے اعتماد بحال کرنے میں مدد ملی ہے انہو ں نے مزید کہاکہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو اصلاحات کے ذریعے فرسودہ نظام سے چھٹکارا دلانا چاہتے ہیں لیکن جن طبقات کے اس نظام سے مفادات وابستہ ہیں وہ اس کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں اور مزاحمت بھی کر رہے ہیں