سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد میں تیزی کیلئے ادارہ جاتی اقدامات کر رہے ہیں: حفیظ شیخ

سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد میں تیزی کیلئے ادارہ جاتی اقدامات کر رہے ہیں: ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے چینی سفیر ژاؤ جنگ نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے پاکستان کے حقیقی آہنی بھائی کے طور پر مسلسل تعاون کی فراہمی پر چین کا شکریہ ادا کیا کوویڈ 19وباء کے دنیا بھر میں سنگین سماجی و اقتصادی اثرات کا جائزہ پیش کرتے ہوئے عبدالحفیظ شیخ نے چینی سفیر کو حکومت پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے بڑے پیمانے پر اقدامات سے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ وباء کے سماجی و اقتصادی اثرات سے نمٹنے کیلئے انتہائی درکار امداد کی فراہمی کیلئے حکومت مزید منصوبہ بندی کررہی ہے انہوں نے چینی سفیر کو اس مشکل اور غیر یقینی صورتحال میں معیشت کو سہارا دینے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے متعلق بھی آگاہ کیا سی پیک منصوبوں پر بات کرتے ہوئے مشیر خزانہ نے کہا کہ یہ چین اور پاکستان کی حکومتوں اور عوام کے درمیان عظیم دوستی اورگہرے تعاون پر مبنی ایک مشترکہ منصوبہ ہے جو کہ دونوں ملکوں کی مشترکہ قسمت کی عکاسی کرتا ہے اور دونوں ملکوں کے خوشحال مستقبل کی ضمانت دیتا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد میں تیزی لانے کیلئے مزید ادارہ جاتی اقدامات کررہی ہے اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ چین اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ چین ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری میں اضافہ کرے گا جس سے معیشت کو فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے یاؤ جنگ نے کہا کہ چین پاکستاان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور مشیر خزانہ کا ان کی طرف سے حمایت کے تسلسل پر شکریہ ادا کیا (عامر اقبال)

مشیر خزانہ

مزید :

صفحہ اول -