اراضی الاٹمنٹ، میر شکیل اور نواز شریف کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر

  اراضی الاٹمنٹ، میر شکیل اور نواز شریف کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی) جوہر ٹاؤن اراضی الاٹمنٹ کے حوالے سے نیب نے جنگ، جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن اورسابق وزیر اعظم میاں محمد نواشریف کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا ہے،ریفرنس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے ہمایوں فیض اور میاں بشیر احمد کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے،یہ ریفرنس دو جلدوں پر مشتمل ہے جسے سماعت کے لئے احتساب عدالت کے جج اسد علی کو تفویض کر دیا گیا ہے وہ 29 جون کوریفرنس کی ابتدائی سماعت کریں گے۔ ریفرنس میں الزام لگایا گیا ہے کہ 1986ء میں اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب میاں نواز شریف اور دیگر ملزموں کی ملی بھگت سے میر شکیل الرحمٰن کو جوہر ٹاؤں لاہور میں استثنائی پالیسی کے منافی غیر قانونی طور پر 58 کینال، 17 مرلے اور 214مربع فٹ اراضی الاٹ کی گئی، ریفرنس کے مطابق اس مجرمانہ اقدام سے سرکاری خزانہ کو 14کروڑ 35 لاکھ 30ہزار روپے کا نقصان پہنچایا گیا،ملزموں کو نیب آرڈیننس کے تحت سزا دی جائے۔
نیب ریفرنس

مزید :

صفحہ اول -