بھارت کا ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے متعلق دعویٰ جھوٹا، دفتر خارجہ

بھارت کا ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے متعلق دعویٰ جھوٹا، دفتر خارجہ

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان نے ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے متعلق بھارتی دعویٰ مسترد کردیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق وزارت خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے پاکستان سے متعلق بھارتی ریمارکس پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل رکھنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہیں۔بھارتی وزارت خارجہ و بھارتی میڈیا من گھڑت خبروں پر غلط دعوے کر رہے ہیں۔ ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد میں ناکامی کی بھارتی میڈیا کی خبر گمراہ کن ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کے دہشت گردی سے متعلق الزامات کو بھی مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جون میں ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں رپورٹ پیش کرنے کیلئے تیار تھا۔ایف اے ٹی ایف نے کورونا کی وجہ سے چار ماہ کے لیے نظرثانی کا عمل معطل کر دیا تھا۔24 جون کو ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں تھا۔اجلاس میں پاکستان سے متعلق کوئی نیا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

دفتر خارجہ

مزید :

صفحہ اول -