لاہور کالج برائے خواتین اور سویڈن کی جامعہ کے مابین باہمی اشتراک کا معاہدہ

لاہور کالج برائے خواتین اور سویڈن کی جامعہ کے مابین باہمی اشتراک کا معاہدہ

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کالج براے خواتین یونیورسٹی نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن سویڈن کے ایک مقابلے میں 25 لاکھ روپے کا پروپوزل اپنے نام کر لیا اس دستاویز کے تحت کارلسٹڈ یونیورسٹی سویڈن اور لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے شعبہ سافٹ ویئر انجینئرنگ کے مابین باہمی اشتراک بھی قائم کیا گیا اس اشتراک سے کارلسٹڈ یونیورسٹی سویڈن کے شعبہ سافٹ ویئر انجینئرنگ میں لاہور کالج براے خواتین یونیورسٹی کی طالبات کو انجینئرنگ کے نئے پہلوؤں کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔ پروگرام پروپوزل کو ڈین شعبہ انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کالج براے خواتین یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر انتسار احمد اور ڈاکٹر محسن نذیر ایسوسی ایٹ پروفیسرکی مشترکہ کوششوں سے تیار کیا گیا۔پروفیسر ڈاکٹر بشرا مرزا وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ پروگرام یونیورسٹی طالبات کو جدید تعلیم اور نئی ٹیکنالوجی سے ہمکنار کروانے کا موقع فراہم کرے گا۔

 دونوں یونیورسٹیاں اپنی مہارت کو ایک ہی پلیٹ فارم پر شئیر کر سکیں گی۔انہوں نے کہا کہ طالبات کے لئے یہ بہترین موقع ہے کہ وہ اعلی تعلیم کے لئے بیرون ملک جائیں اور واپس آکر ملک کی خدمت کریں وائس چانسلر نے پروگرام پروپوزل جیتنے پر ڈین ڈاکٹر انتسار احمد اور ڈاکٹر محسن نذیر ایسوسی ایٹ پروفیسر کی کاوش کو سراہا۔ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر انتسار احمد کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا کی قیادت میں ہم اپنے اساتذہ اور طالبات کو بین الاقوامی تعلیم کے مواقع فراہم کرنے میں کامیاب ہوئے ہی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -