امریکی ایوان نمائندگان نے پولیس اصلاحات کا بل منظور کر لیا

امریکی ایوان نمائندگان نے پولیس اصلاحات کا بل منظور کر لیا

  

واشنگٹن(اظہر زمان، بیورو چیف)امریکی ایوان نمائندگان نے ڈیمو کریٹک ارکان کی طرف سے پیش کیا جانیوالا پولیس اصلاحات کا بل منظور کر لیا۔ ایوان میں مخالف ڈیمو کریٹک ارکان کی اکثریت ہے جن کے علاوہ تین ریپبلکن ارکان نے بھی اس بل کی حمایت میں ووٹ ڈالا۔ را ئے شماری میں 236ارکان نے بل کے حق اور181ارکان نے مخالفت میں ووٹ ڈالا، بل میں پولیس افسروں کی جانب سے ملزم کی گردن پر دباؤ ڈالنے کی تکنیک کو جسے ”چوک ہولڈ“کہا جاتا ہے مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بل میں پولیس افسروں کو مقدمات کیخلاف قا نونی طور پر حاصل استثنیٰ کو محدود کرنے کی سفارشات بھی شامل ہیں۔پولیس اصلاحات کا یہ بل طریق کار کے مطابق اب سینیٹ کو بھیج دیا گیا ہے جہاں ریپبلکن کی اکثریت ہے جس کے باعث امکان ہے یہ بل وہاں مسترد ہو جائیگا اور اسے وائٹ ہاؤس بھیجنے کی نوعیت نہیں آئیگی۔ یاد رہے 25مئی ریاست منی سوٹا کے شہر مینا پولس میں ایک سفیدفام افسر کے ہاتھوں ایک سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی ہلاکت سے ہنگامے پھوٹ پڑ ے تھے اور ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا جو نسلی امتیاز کیخلاف تحریک میں تبدیل ہو گئے۔صدر ٹرمپ پہلے ہی پولیس اصلاحات کے حوالے سے ایک انتظامی حکم جاری کر چکے ہیں۔

پولیس اصلاحات بل

مزید :

صفحہ اول -