تحریک پاکستان کے کارکن کرنل امجد حسین کی برسی پر قرآن خوانی

تحریک پاکستان کے کارکن کرنل امجد حسین کی برسی پر قرآن خوانی

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک پاکستان کے نامور کارکن کرنل(ر) امجد حسین سید کی تیسری برسی کے موقع پر ایوان کارکنان تحریک پاکستان، لاہور کے احاطہ میں واقع زمان مسجد میں بعد از نماز جمعہ ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی و دعا کی گئی۔ فاتحہ خوانی و دعا میں نظریہئ پاکستان ٹرسٹ اور تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے عہدیداران و کارکنان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ کرنل(ر) امجد حسین سید نے تحریک پاکستان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ آپ مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے بانی اراکین میں سے تھے۔ کرنل(ر) امجد حسین سید اس مملکت خداداد کو بانیان پاکستان اور کارکنان تحریک پاکستان کی امنگوں اور آرزوؤں کے مطابق ایک جدید اسلامی‘ جمہوری اور فلاحی ریاست کے قالب میں ڈھالنے کے لیے جہد مسلسل کرتے رہے۔

ان کا اوڑھنا بچھونا پاکستان تھا اور وہ وطن عزیز کیخلاف کوئی بات سننا گوارا نہیں کرتے تھے۔ ملک وقوم کیلئے کرنل(ر) امجد حسین سید کی گرانقدر خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -