ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا‘ادارہ شماریات

ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا‘ادارہ شماریات

  

لاہور(این این آئی)ملک بھر میں بجٹ کے بعد دوسرے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بجٹ کے بعد دوسرے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے کے دوران 14 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ٹماٹر 17 روپے فی کلو،آ ٹے کا 20 کلو تھیلا ساڑھے 4 روپے مہنگا ہوا، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 16 روپے مہنگا ہوا۔سرخ مرچ پاؤڈر کی قیمت میں 11 کا اضافہ ہوا۔ حالیہ ہفتے میں تازہ دودھ،گوشت،چاول،آلواورپیاز بھی مہنگے ہوئے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے میں 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ایک ہفتے میں چکن برائلر 9 روپے فی کلو سستی ہوا، دال مونگ 8 روپے، دال ماش 3 روپے فی کلو سستی ہوئی، ایک ہفتے میں 30 اشیا ء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات

مزید :

صفحہ اول -