تحریک انصاف کے پاس مسائل حل کرنے کا ویژن نہیں،عزیز الرحمن چن

تحریک انصاف کے پاس مسائل حل کرنے کا ویژن نہیں،عزیز الرحمن چن

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے وزیر اعظم عمران خان کی قومی اسمبلی میں تقریر کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت گومگوں کی شکار ہے اُس کے پاس ملک کے مسائل حل کرنے کا ویژن نہیں۔ تحریک انصاف نے بیڈ گورننس کی بدترین مثال قائم کی ہے جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے حکومتی نااہلی کا پول کھول دیا ہے۔

حکومت ملاوٹ اور مہنگائی مافیا کو کنٹرول نہیں کر سکی اپوزیشن جماعتوں کو بلیک میلنگ سے دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے عمران خان کی حکومت عملی طور پر ناکام ہو گئی حکمرانوں کو عوام کے مسائل کا احساس کرنا ہو گا، صرف بیانات سے کام نہیں چلے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -