اپوزیشن کے خواب پہلے پورے ہوئے نہ اب ہونگے: گورنر پنجاب، مل کر ملک کو مسائل سے نکالیں گے: مونس الٰہی

اپوزیشن کے خواب پہلے پورے ہوئے نہ اب ہونگے: گورنر پنجاب، مل کر ملک کو مسائل ...

  

لاہور (جنرل رپورٹر)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہحکومت کے خاتمے کے خواب دیکھتی ہے مگر انکے خواب پہلے پورے ہوئے نہ ہی اب ہوں گے آج عوام اور اتحادی جماعتیں حکومت کیساتھ کھڑی ہیں الیکشن 2023میں ہی ہوں گے اس لیے اپوزیشن کو چاہیے وہ پار لیمنٹ کے اندر باہر شور مچانے کی بجائے عام انتخابات کا انتظار کر یں۔ان خیالات کا ااظہار انہوں نے پی ایم ایل کے مرکزی رہنمااور ممبر قومی اسمبلی چو ہدری مونس الٰہی کی ملاقات پر کیا۔ ملاقات میں مختلف سیاسی ایشوز پر بات چیت کی گئی۔ اس موقعہ پر گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن ہر روز اتحادیوں کیساتھ ملکر وفاق اور پنجاب کا بجٹ بھی بڑی آسانی سے منظور ہو جائیگا تمام اتحادی جماعتیں حکومت کے ساتھ ہیں اور ہمارا کوئی بھی اتحاد حکومت گرانے کی بات نہیں کر رہا ہے عوام نے بھی ہمیں پانچ سال حکومت کر نے کا مینڈ یٹ دیاہے اور انشا اللہ حکومت آئینی مدت پوری کر ے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اگر یہ سمجھتی ہے کہ وہ احتجاج کی دھمکیوں کے ذریعے حکومت کو وبا میں لے آئے گی تو ایسا کسی صورت نہیں وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہم ملک کو کر پشن 'مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل سے نجات دلانے کے ساتھ ساتھ ملک کو معاشی طور پر بھی مضبوط اور خوشحال بنائیں گے۔ احتساب کے معاملے پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔(ق)لیگ کے رکن قومی اسمبلی چوہدری مونس الٰہی نے کہا کہ حکومت اور ہم ملکر ملک کو مسائل سے نجات دلائیں گے۔ ہم عوام کی خدمت پریقین رکھتے ہیں اور حکومت کیساتھ کھڑے ہیں۔

مونس الٰہی

مزید :

صفحہ اول -