امریکا کے صدارتی انتخاب سے پہلے جو بائیڈن کو ٹرمپ پر واضح برتری

    امریکا کے صدارتی انتخاب سے پہلے جو بائیڈن کو ٹرمپ پر واضح برتری

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے صدارتی انتخاب سے قبل ہی ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کو صدر ٹرمپ پر واضح برتری حاصل ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز اور سائنا کالج کے سروے میں 50 فیصد ووٹرز نے بائیڈن جبکہ صرف 36 فیصد نے ٹرمپ کا چناؤ کیا۔سروے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اْن 6 ریاستوں میں بھی مقبولیت میں کمی آئی ہے جہاں 2016 کے انتخابات میں انہوں نے فتح حاصل کی تھی۔اب ان ریاستوں مشی گن، پنسلوانیا اور وسکونسن میں ڈیموکریٹک امیدوار کو برتری حاصل ہے۔سروے کے مطابق جوبائیڈن کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 14 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔کورونا وبا کے خلاف غیر مؤثر حکمت عملی نے ری پبلکن حامیوں کو بھی ٹرمپ سے مایوس کردیا ہے۔خیال رہے کہ امریکا کے صدارتی انتخاب رواں سال نومبر میں ہوں گے اور اسی حوالے سے امریکی صدر نے بھی انتخابی مہم شروع کردی ہے۔

جو بائیڈن

مزید :

صفحہ اول -