شوگر انکوائری رپورٹ سے (ن) لیگی قیادت بوکھلاہٹ کا شکار، شبلی فراز

شوگر انکوائری رپورٹ سے (ن) لیگی قیادت بوکھلاہٹ کا شکار، شبلی فراز

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ جب سے شوگر رپورٹ سامنے آئی ہے، (ن) لیگی قیادت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ اپنے ٹویٹ میں شبلی فراز نے کہا کہ احسن اقبال آج شوگر مافیا کی وکالت کر رہے تھے۔ وہ جانتے ہیں کہ اس مافیا کی سرغنہ ان کی قیادت ہے۔ شوگر رپورٹ جب سے سامنے آئی،(ن) لیگ قیادت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔تین مہینوں کے اندر سب بے نقاب ہو جائے گا، قوم جان لے گی کہ انہیں کیسے لوٹا گیا؟انشاء اللہ عنقریب عوام کوسستی چینی ملے گی۔

شبلی فراز

مزید :

صفحہ اول -