پیرس کا سیاحتی مقام ایفل ٹاور طویل بندش کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا

  پیرس کا سیاحتی مقام ایفل ٹاور طویل بندش کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا

  

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) پیرس کا مقبول ترین سیاحتی مقام دوسری جنگ عظیم کے بعد سے کورونا وائرس کی وجہ سے طویل ترین بندش کے بعد دوبارہ سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایفل ٹاور عالمگیر وبا کورونا وائرس کی وجہ سے تین ماہ سے بند تھا جو کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد بندش کا طویل ترین عرصہ سمجھا جا رہا ہے۔ایفل ٹاور پر آنے والے لوگوں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ آنا ہوگا اور وہ صرف پہلے درجے تک ہی جا سکتے ہیں جب 11 سال سے کم عمر کے بچے بنا ماسک کے داخل ہو سکیں گے۔ایفل ٹاور کے دوبارہ کھلنے پر فرانس کے معروف فنکاروں کی جانب سے سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے پیغامات بھی دیے گئے۔

ایفل ٹاور

مزید :

صفحہ اول -