کلمہ چوک میں ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر، بیوی جاں بحق، شوہر زخمی

کلمہ چوک میں ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر، بیوی جاں بحق، شوہر زخمی

  

لاہور(کرائم رپورٹر)گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں تیز رفتار ٹرک نے میاں بیوی کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 50سالہ خاتون جاں بحق جبکہ شوہر شدید زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق کلمہ چوک فلائی اوور پر تیز رفتار ٹرک کی ٹکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے 50 سالہ رخسانہ اقبال جاں بحق اور اس کا شوہر اقبال شدید زخمی ہو گیا جبکہ ڈرائیور ٹرک سمیت فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق خاتون کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ڈرائیور کی شناخت کی جا رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -