مناواں، 14سالہ راہگیر بچے کوقتل کرنیوالے4ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)مناواں میں اڑھائی ماہ قبل دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 14سالہ راہگیر بچے کوقتل کرنیوالے4ملزم گرفتار۔ ملزمان میں شہزاد، علی شیر، نبیل اور عدیل شامل ہیں۔پولیس کے مطابق علی شیر گروپ اورہیرو گروپ کی آپس میں گاؤں کی چودھراہٹ پر پرانی عداوت چل رہی تھی۔ ڈھائی ماہ قبل ملزمان نے بازار میں دن دیہاڑے سرِعام ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی۔شدید فائرنگ کی زد میں آ کر راہگیر معصوم بچہ عبداللہ جاں بحق ہو گیا تھا۔