محکمہ جیل خانہ جات کے 18ملازمین نوکری پر بحال

محکمہ جیل خانہ جات کے 18ملازمین نوکری پر بحال

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات لاہور ریجن مبشر احمد خان نے لاہور ریجن کی تمام جیلوں کے غیر حاضری، ڈیوٹی میں غفلت لاپرواہی برتنے پر نوکری سے نکالے گئے ملازمین کی اپیلوں کا فیصلہ کرتے ہوئے اٹھارہ ملازمین عمران، زبیر، بلاول، عاصم،وقار، فہد، مبشر،دائم، ارشاد، فیاض، اعجاز، توکل اللہ، انیق، عاقب، نصیر،طالب،رؤف اور وکرم مسیح کوترقی بند یا سروس ضبطگی کی سزا دے کر نوکری پر بحال کردیا،سات ملازمین محسن،عدنان،راحیل،ناصر، رفاقت،انجم شہزاد اور ماجدکی اپیلیں خارج کردیں۔

مزید :

علاقائی -