کورونا وائرس سے متاثر پولیس ملازمین کی رپورٹس طلب

کورونا وائرس سے متاثر پولیس ملازمین کی رپورٹس طلب

  

لاہور(کرائم رپورٹر) کورونا وائرس سے متاثرہ پولیس ملازمین کی لیب رپورٹس طلب کرلی گئیں،لاہورسمیت پنجاب بھر سے بیشتر ملازمین کاآن لائن ڈیٹا تو بھجوا دیا گیا لیکن لیب رپورٹس فراہم نہ کی گئیں۔تفصیلات کے لیے مراسلہ جاری کردیا گیا۔صوبہ بھرمیں کورونا وائرس سے متاثرپولیس اہلکاروں کے لیے فی کس 25ہزار ویلفیئرفنڈسے دینے کی آئی جی پنجاب نے منظوری دی تھی،روزانہ کی بنیاد پر صوبہ بھر سے آن لائن ڈیٹا ویلفیئربرانچ میں اکٹھا کیا جارہا ہے،ڈی آئی ویلفئیرکی جانب سے کوروناوائرس سے متاثرہ پولیس اہلکاروں کے آن لائن ڈیٹا کے ساتھ ساتھ لیب رپورٹس طلب کی گئی ہیں،،اب تک 790کے قریب ملازمین کوایک کروڑ 85لاکھ سے زائد کیچیکس جاری کیے جاچکے ہیں۔

جبکہ 10جون سے30جون تک مہلک مرض کا شکار ہونے والے ملازمین کاڈیٹا یکم جولائی تک پہنچانے کامراسلہ بھجوایاگیا ہے تاکہ متاثرہ ملازمین کو بروقت ویلفیئرفنڈ سے امدادی چیک جاری کیے جاسکیں

مزید :

علاقائی -