قلعہ گجر سنگھ،60 لاکھ روپے خرد بردکرنے پر ملازم گرفتار

قلعہ گجر سنگھ،60 لاکھ روپے خرد بردکرنے پر ملازم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)تھا نہ قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں ملازمت چھوڑنے پر دکان مالک نے بارہ سال پرانے ملازم پر ساٹھ لاکھ روپے خرد برد کا مقدمہ درج کرادیا۔ مقدمہ کے مطابق ملک نو ید نامی شخص کے پاس خالد گذشتہ بارہ سال سے کام کررہا تھا لیکن چار ماہ قبل کام چھوڑ کر چلاگیا جس کے بعد دکان مالک ملک نوید کی جانب سے 14 مئی کو ملازم خالد کیخلاف ساٹھ لاکھ روپے خرد برد کرنے کا مقدمہ درج کراکے اٹھارہ جون کوگرفتار کرکے چار روز بعد اس کی گرفتاری ڈالی۔ ملازم خالد کی والدہ کے مطابق ملک نوید ہال روڈ پر سپیئر پارٹس کا کام کرتا ہے اور اس کا بیٹا اس معاملے میں بے گناہ ہے۔
ایس پی سو ل لا ئن انو سٹی گیشن اسد الر حمن کے مطابق اس سارے معاملے کی غیر جانبدار تحقیقات کرائی جارہی ہیں اور جہاں غفلت یا جانبداری کا مظاہرہ نظرآیا ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائیگی کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔

مزید :

علاقائی -