چوہنگ، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، ڈیفنس میں 4کروڑ روپے کی ڈکیتی

چوہنگ، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، ڈیفنس میں 4کروڑ روپے کی ڈکیتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)تھانہ چوہنگ کی حدود میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل،ڈیفنس سی میں 4کروڑ کی ڈکیتی،دیگر وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے اور قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سلیم نامی شہری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ڈیفنس سی میں ڈاکو اسٹیٹ ایجنسی میں گھس کر گلریز سے 4کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ غازی آبادمیں ڈاکوؤ ں نے طارق کے گھر سے5لاکھ60ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان۔گارڈن ٹاون میں گھر سے 3لاکھ20ہزار کی نقدی،طلائی زیورات، نشتر کالونی میں گھر گھس کر2لاکھ 60ہز ار کی نقدی لوٹ لی۔راوی روڈمیں گھر سے 1لاکھ 40ہز ار نقدی اور دیگر سامان،گلشن راوی میں احسان اللہ کے گھر سے 1لاکھ، دیگر سامان لوٹ لئے۔نولکھا میں اورنگزیب سے35ہزار۔مزنگ میں منصور سے30ہزار۔ریس کورس میں بلاول سے18 ہزار اور دیگر سامان چھین لیا۔ ہڈیارہ، شیراکوٹ سے گاڑیاں، داتا دربار،سمن آباد اور ہنجروال سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -