راوی روڈ پولیس کی کارروائی،3ملزمان کو گرفتارکر لیا

راوی روڈ پولیس کی کارروائی،3ملزمان کو گرفتارکر لیا

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر) انویسٹی گیشن پولیس راوی روڈ نے کارروائی کرکے راہزنی و چوری کی وارداتوں میں ملوث جاوید راہزن چور گینگ کے3ملزمان کو گرفتارکر لیا۔گرفتارملزمان میں گینگ کا سرغنہ جاوید عرف گل خان اورارسلان اور غلام عباس شامل ہیں۔گرفتارملزمان سے 8موبائل فونز، نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔گرفتار سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتیں کرنے کااعتراف کیا ہے۔انویسٹی گیشن پولیس راوی روڈ نے ملزمان کوجدید ٹیکنالوجی کی مددسے گرفتارکیا۔

ایس پی سٹی انویسٹی گیشن توحید الرحمن میمن کا گینگ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی

مزید :

علاقائی -