کاہنہ اور غالب مارکیٹ پولیس کی کارروائیاں،3ملزم گرفتار

کاہنہ اور غالب مارکیٹ پولیس کی کارروائیاں،3ملزم گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس کاہنہ اور غالب مارکیٹ کی کارروائیاں،دھوکہ دہی اور چیک ڈس آنر کے مقدمات میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کر لیے۔تفصیلات کے مطابق کاہنہ انوسٹی گیشن پولیس نے پولیس کو مطلوب دو اشتہاری ملزمان ابراہیم اور اکبر کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان بیوہ خاتون کو پراپرٹی خریدنے کا جھانسہ دیکر 13لاکھ لیکر فرار ہو گئے تھے۔ غالب مارکیٹ انوسٹی گیشن پولیس نے اشتہاری ملزم فخر عباس کو گرفتار کر لیا ملزم شہری کو کاروبارکے لیے نقد پیسوں کے عوض چیک دے کر فرار ہو گیا تھا۔

مزید :

علاقائی -