ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 202ملزم گرفتار،رپورٹ

ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 202ملزم گرفتار،رپورٹ

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث202ملزمان گرفتار کر لئے۔ ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث07گینگز کے ملزمان کے قبضہ سے 08لاکھ روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے12 پسٹلز،02 رائفلزاوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے22ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے03کلو480گرام چرس411 لٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔ چوری، دھوکہ دہی، چیک ڈس آنرسمیت دیگر مقدمات میں مطلوب68اشتہاری وعدالتی مجرمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،کرایہ داری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر76ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید :

علاقائی -