کورونا سے بچاؤ کیلئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہورکے دفتر میں جراثیم کش سپرے

کورونا سے بچاؤ کیلئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہورکے دفتر میں جراثیم کش سپرے

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پر پولیس جوانوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے دفتر ڈی آئی جی آپریشنز کو ڈس انفیکٹ کرنے کئے لئے جراثیم کش سپرے کیا گیا۔ ماہرین کی ٹیم نے ڈی آئی جی آپریشنز آفس کے داخلی و خارجی راستوں، وہیکلز،خدمت مرکز،آپریشنز روم،استقبالیہ سمیت تمام برانچزمیں سپرے کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے کہا کہ پولیس فورس کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دن رات شہریوں کی خدمت میں مصروف پولیس فورس کی صحت کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کے حوالے سے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔اشفاق خان نے کہا کہ افسران و اہلکاروں میں حفاظتی لباس، گلوز، ماسک اورسینیٹائرز کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔

تمام افسران واہلکار احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے اپنے فرائض منصبی خوش اسلوبی سے سر انجام دیں۔

مزید :

علاقائی -