ملٹری کمانڈ لاجسٹک کے وفدکاپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

ملٹری کمانڈ لاجسٹک کے وفدکاپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ملٹری کمانڈ لاجسٹک 10ڈویژن ہیڈ کوارٹر کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسرپنجاب سیف سٹیزا تھارٹی محمد کامران خان نے وفد کا استقبال کیا اور اتھارٹی کی ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی۔سی او او محمد کامران خان نے سیف اینڈ سمارٹ سٹی بارے بھی بتایا اور ملٹری افسران کو سکیورٹی انتظامات،سرویلنس سسٹم اورای چالاننگ بارے بھی بریفنگ دی۔چیف آپریٹنگ آفیسرپنجاب سیف سٹیزا تھارٹی محمد کامران خان کا کہناتھاکہ پنجاب حکومت نے اس سال راولپنڈی سیف سٹیز پراجیکٹ لگانے کے حوالے سے فنڈز مختص کئے ہیں۔سربراہ وفدملٹری کمانڈ لاجسٹک کاکہنا تھا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی انٹیگریشن اور ورکنگ مثالی ہے۔سیف سٹیز اتھارٹی نے لاہور شہر کو ''سیف اینڈ پیس سٹی'' بنا دیا ہے۔

اتھارٹی کے ای چالان سسٹم سے ٹریفک میں نمایاں بہتری آئی ہے جو قابل تعریف ہے بعدا زاں پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کیجانب سے وفد کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

مزید :

علاقائی -