ستو کتلہ،اے ٹی ایم ہیک کرنیوالے 2ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

ستو کتلہ،اے ٹی ایم ہیک کرنیوالے 2ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ستو کتلہ ڈولفن سکواڈ نے اے ٹی ایم ہیک کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق ستوکتلہ کے علاقے میں واقع نجی بینک کا الارم بجنے پرسیکٹر انچارج عاطف اعجاز ڈولفن ٹیم 418کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور 2ملزما ن کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے سکینر ڈیوائس برآمد کر کے ملزمان وقار و ندیم کو مزید تفتیش کے لیے سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 02ملزمان اے ٹی ایم ہیک کر کے کیش نکالنے کی کوشش کررہے تھے۔

  ایس پی ڈولفن عائشہ بٹ نے سیکٹر انچارج عاطف اعجاز و ڈولفن ٹیم 418کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کرتے ہوئے کیا ڈولفن سکواڈ پوری مستعدی و تنددہی کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دے رہا یے۔

مزید :

علاقائی -