نوسرباز ی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزم پکڑے گئے

نوسرباز ی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزم پکڑے گئے

  

لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس فیصل ٹاؤن کی کارروائی،نوسرباز ی کی وارداتوں میں ملوث موٹا گینگ کے 2 ملزمان گرفتار کر لیے۔تفصیلات کے مطابق فیصل ٹاؤن انوسٹی گیشن پولیس نے نوسرباز گینگ کے سرغنہ ریاست عرف موٹا اور اس کیساتھی اسلم کو گرفتار کر کے ملزمان سے گاڑی، لاکھوں روپے نقدی اور 3موبائل فونز برآمد کر لیے۔ ملزمان بینکوں سے پیسے نکلوانے والے شہریوں کیساتھ نوسر بازی کر کے رقم ہتھیا لیتے تھے۔دوران تفتیش ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں نوسربازی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -