جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی

جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کے حکم پر جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر تمام آنے جانے والے افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے تمام ڈویژنل ایس پیز،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوزکو جمعتہ المبارک پر مساجد اورامام بارگاہوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی تھیں جس کی روشنی میں افسران اپنے علاقوں میں مساجد اورامام بارگاہوں سمیت تمام اہم تنصیبات اور حساس مقامات کے حفاظتی انتظامات کا جائز لیتے رہے۔ جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے دوران ڈولفن سکواڈ اور پی آر یوکے اہلکاروں نے شہر کی تمام حساس مساجداور امام بارگاہوں کے ارد گردموئثرپٹرولنگ کو یقینی بنایا۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کی ہدایت پر لاہور پولیس نے کورونا ایمر جنسی صورتحال کے پیش نظر حکومت کی جانب سے جاری کردہ20 نکاتی ہدایات پر عمل درآمد بھی یقینی بنایا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ علماء کرام، مساجد انتظامیہ کورونا ایس او پیز کی پابندی سے عبادت گذاروں کو کورونا سے محفوظ رکھیں۔انہوں نے کہا کہ ضعیف افراد، بچے اور بیمار افراد عبادت گاہوں کی بجائے گھروں پر مذہبی فریضہ ادا کریں۔

اشفاق خان نے مزید کہا کہ نمازی حضرات دوران عبادات سماجی فاصلے کی پابندی کریں، ماسک،سینی ٹائزر لازمی استعمال کریں۔

مزید :

علاقائی -