کاہنہ میں مٹھائی تیار کرنیوالی فیکٹری سے گیس چوری پکڑی گئی

کاہنہ میں مٹھائی تیار کرنیوالی فیکٹری سے گیس چوری پکڑی گئی

  

لاہور(خبرنگار)سوئی گیس کمپنی لاہورریجن کی ٹاسک فورس نے بائی پاس لگا کرمٹھائیاں تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کرلاکھوں روپے ماہانہ کی چوری ہونے والی گیس پکڑ لی ہے۔ سوئی گیس کمپنی لاہورریجن کے جی ایم شہزاد اقبال لون نے صحافیوں کو بتایا کہ ایم ڈی سوئی گیس کمپنی عامرطفیل کی ہدایت پر چیف انجینئر شہزاد احمد کی نگرانی میں ٹاسک فورس کی ٹیم نے گذشتہ روز کاہنہ کے علاقہ گجو متہ میں چھاپہ مارا ہے جہاں مٹھائیاں تیا رکرنے والی فیکٹری میں سوئی گیس کمپنی کی مین سپلائی لائن کو کٹ لگا کر بائی پاس سے لاکھوں روپے ماہانہ کی گیس چوری کی جارہی تھی۔ جی ایم سوئی گیس کمپنی شہزاد اقبال لون کے مطابق فیکٹری میں دو کمرشل میٹر بھی نصب تھے اورفیکٹری کی انتظامیہ مٹھائیاں تیا کرتے وقت بائی پاس کے ذریعے لاکھوں ورپے ماہانہ کی گیس چوری کررہے تھے جبکہ کمرشل میٹروں سے محض خانہ پری کے طورپر گیس استعمال کی جارہی تھی جی ایم شہزاد اقبال لون کے مطابق چیف انجینئر شہزاد احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپے کے دوران بائی پاس اکھاڑ کرقبضہ میں لے لیا ہے جبکہ فیکٹری میں نصب دونوں کمرشل میٹروں کو بھی اتار کرکنکشنوں کو منقطع کردیا ہے اوردونوں کمرشل میٹروں کو لیبارٹری بھجوادیا ہے جس میں میٹروں کی لیبارٹری سے رپورٹ آنے پر جرمانہ ڈالا جائے گا۔ جی ایم سوئی گیس شہزاد اقبال لون کا مزید کہنا ہے کہ مٹھائیاں تیا ر کرنے والی فیکٹری کے مالک اورانتظامیہ کے خلاف تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج کروانے کیلئے درخواست جمع کروادی ہے۔

دوسری جانب ایم ڈی سوئی گیس کمپنی عامرطفیل نے مٹھائیاں تیا ر کرنے والی فیکٹری میں بڑے پیمانے پر ہونے والی گیس پکڑنے پر جی ایم سوئی گیس کمپنی لاہورریجن اوران کی ٹیم کی کارکردگی کو زبردست سراہاہے۔

مزید :

علاقائی -