ایس ایس پی آپریشنزلاہور فیصل شہزاد کا لاک ڈاؤن علاقوں کا دورہ
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس ایس پی آپریشنزلاہور فیصل شہزاد نے لاک ڈاؤن کئے جانے والے علاقوں کا دورہ کیا۔انہوں نے لبرٹی گول چکر،موڑ سمن آباد،بھاٹی گیٹ سمیت مختلف لاک ڈاؤن علاقوں میں سکیورٹی ڈیوٹی چیک کی۔ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن(ر) محمد اجمل،ایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی نے ایس ایس پی آپریشنز کو لاک ڈاؤن علاقوں میں سکیورٹی اقدامات بارے بریفنگ دی۔
ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد نے لاک ڈا?ن کئے گئے علاقوں کے داخلی و خارجی راستوں پر تعینات جوانوں کو الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و جوانوں کو ہدایت کی کہ کورونا وبا ء کے پیش نظر کسی بھی شخص کو غیر ضروری طور پر نقل و حرکت نہ کرنے دیں۔فیصل شہزاد نے کہا کہ شہریوں کو گھروں میں محفوظ رہنے کی تلقین کریں، رہائشی افراد کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات افسران اور اہلکارکو ماسک،گلوز سمیت کورونا سے بچاؤ کی تمام حفاظتی تدابیر اپنانے کی بھی ہدایت کی۔