کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے، سی سی پی او لاہور
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)آج اور کل شہر بھر کی تمام مارکیٹس اور بازار بند رہیں گی۔ حکومت کی جانب سے پابندی سے مستثنیٰ دکانوں کو کھلنے کی اجازت ہوگی، اس حوالے سے سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے تمام ڈویژنل افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس کی طرف سے 07 مخصوص علاقوں میں سلیکٹیو لاک ڈاؤن کے دوسرے روز بھی حکومتی گائیڈ لائنز کو یقینی بنایا گیا، بلاوجہ گھروں سے نکلنے والے شہریوں کی بڑی تعداد کا واپس بجھوایا جاتا رہا، لاہور پولیس کی طرف سے شہریوں کی غیر ضروری نقل وحرکت کو روکنے کیلئے سات مخصوص علاقوں کے 40 ہاٹ اسپاٹ ایریاز کو 237 مقامات سے سیل کیا گیا، لاک ڈاؤن ایریاز میں لاہور پولیس کے 43 ایس ایچ او سمیت 35 سو سے زائد اہلکار تین شفٹوں میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں، 07 مخصوص علاقوں کے 40 ہاٹ اسپاٹ ایریاز 30 جون تک لاک ڈاؤن رہیں گیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ پبلک ایڈریس سسٹم کی مدد سے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جائے۔
، سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے لاک ڈاؤن ایریاز کے شہریوں کو پولیس سے تعاون کرنے کی اپیل بھی کی، سی سی پی او لاہور نے کہا کہ شہری کورونا وباء کی حساسیت کو سمجھیں، حکومتی گائیڈ لائنز کی پاسداری کریں، لاہور پولیس کی طرف سے شہریوں کو باور کروایا جارہا ہے کہ لاک ڈاؤن انہی کی حفاظت کیلئے، پاسداری میں بھی انہی کا فائدہ ہے،شہری پولیس سے بلاوجہ بحث و تکرار سے گریز کریں، سمارٹ لاک ڈاؤن اور سیل شدہ علاقوں میں شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے انہیں ایجوکیٹ کیا جائے، ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے کورونا وباء سے محفوظ رہا جاسکتا ہے