سٹی ٹریفک پولیس نے سیل علاقوں کیلئے پلان جاری کردیا

سٹی ٹریفک پولیس نے سیل علاقوں کیلئے پلان جاری کردیا

  

  لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ٹریفک پلان کے مطابق ماڈل ٹاؤن سرکل میں اتفاق ہسپتال سے کلمہ چوک ماڈل ٹاؤن کے لنک روڈ،کلمہ چوک سے برکت مارکیٹ ماڈل ٹاؤن کے لنک روڈ، گارڈن ٹاؤن لنک روڈ، کلمہ انڈر پاس جانب گلبرگ کلمہ انڈر پاس جانب برکت مارکیٹ گرین ٹاؤن والی سائیڈ سے جو راستے ماڈل ٹاؤن کو لنک کرتے ہیں مکمل بند ہیں، فیصل ٹاون ROسے برکت RO، مڑیاں سے مڑیاں RO، کوٹھاپنڈ سے سگنل دونوں سائیڈز،اکبر چوک سے کوٹھا پنڈ دونوں سائیڈز، برکت RO سے جانب نیو کیمپس، راوی چوک سے کوٹھا پنڈدونوں سائیڈز جبکہ ورکشاپ چوک سے مولاناشوکت علی روڈ ایک سائیڈ بند ہے، مین بلیوارڈ گلبرگ تمام لنک روڈ بند، فوارہ سے مین بلیوارڈ، ایم ایم عالم روڈ، لبرٹی سے حسین چوک،حسین سے ورکشاپ چوک،سیون اپ سے فرودس مبین شہید چوک بندہے، ظہورالہی آراوسے حالی بند،ظہوالہی آراو سے مراتب علی بند،چن ون سے مین بلیوارڈگلبرگ بند ہے، شاہ عالمی جانب رنگ محل مکمل بند، موچی گیٹ بند، اکبری گیٹ،میلاد چوک جانب دہلی گیٹ، مسجد وزیر خان، یکی گیٹ، اڈا کراؤن سے جانب اکبری گیٹ مخالف پر دوطرفہ ٹریفک چل رہی ہے،مصریشاہ میں شادباغ گول باغ گلی بند،ریلوئے اسٹشن، شیرانوالہ گیٹ، کشمیری گیٹ،مستی گیٹ بند ہے، شاہدرہ میں فرخ آباد گلیاں بندہیں۔راوی روڈ سیکٹر میں کریم پارک، عزیز پارک دو گلیاں بند ہیں۔

 ،سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ راستہ ایف ایم اور راستہ ایپ کے ذریعے شہریوں کو ایجوکیٹ کیا جارہا ہے، شہری مدد اور راہنمائی کیلئے 15 پر ہمہ وقت کال کر سکتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -