وزیراعظم بتائیں لاک ڈاؤن کے باعث کون بھوک سے مرا؟ مراد علی شاہ 

وزیراعظم بتائیں لاک ڈاؤن کے باعث کون بھوک سے مرا؟ مراد علی شاہ 

  

کراچی (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ دیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 'کہا گیا کہ کورونا کی 19 اقسام ہیں، امریکی صدر نے بھی ایسا ہی بیان دیا، ان کی لائنیں وہیں  ملتی ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایک اور دہشت گرد کو کل آپ نے شہید کہہ دیا، یوسف رضا گیلانی نے تقریر کی تھی کہ وہ ہمارے لوگوں کا قاتل ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے تھے کورونا فلو ہے کھانسی ہو تو ٹیسٹ کروانے نہ نکل جانا، پھر کہا 13 مارچ کو لاک ڈاؤن ہوا، لاک ڈاؤن تو 23 مارچ کو سب سے پہلے ہم نے کیا تھا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مجھے بتائیں لاک ڈاؤن کے باعث کون بھوک سے مرا؟ اب وزیر اعظم کہتے ہیں میرا ہمیشہ ایک بیانیہ رہا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -