سید منور حسن ایک عظیم رہنماء اور جماعت اسلامی کاسرمایہ افتخار تھے: اسد اللہ بھٹو 

سید منور حسن ایک عظیم رہنماء اور جماعت اسلامی کاسرمایہ افتخار تھے: اسد اللہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (سٹاف رپورٹر)اسداللہ بھٹو،محمد حسین محنتی،صوبائی جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ،سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا اور ڈپٹی جنرل سیکریٹری وزیر علی جمالی نے جماعت اسلامی اور پاکستان کے عظیم سیاسی اور دینی رہنماء کے انتقال پر گھرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر وسابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے کہا کہ سید منورحسن ؒ پاکستان سمیت دنیا بھر کے عالمی دینی تحریکوں کے عظیم رہنماء تھے، آج پاکستان کے مسلمان خاص طور پر جماعت اسلامی ایک عظیم قائد اور بہترین سیاسی رہنماء سے محروم ہوگئے ہیں،سید منورحسن جماعت اسلامی میں قدرآور شخصیت اور بہترین صلاحیتوں کا اعلیٰ نمونہ تھے،انہوں نے تحریک اسلامی کیلئے نہ صرف جیلیں کاٹیں بلکہ مخالفین کا ہر ظلم برداشت کیا،پاکستانی سیاست میں ان کا نام ہمیشہ ایک کھرے اور نڈر سیاستدان کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے سید منورحسن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سید منورحسن کا سیاسی سفر کارل مارکس،لینن اور ٹراٹسکی سے لیکر مولانا مودودیؒ اور قاضی حسین احمد تک بلاشک ایک یادگار اورتاریخی سفر ہے جسے پاکستانی سیاست میں سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا۔جمعیت کے ناظم اعلیٰ کی حیثیت سے نوجوانوں کے عظیم قائداور ہردلعریز رہنماء بھی ٹھرے،جنرل ایوب خان کا مارشل لا ہو یا جنرل مشرف کی آمریت انہوں نے ہمیشہ حکمرانوں کے آمرانہ طرز عمل کیخلاف عوام کی ترجمانی کی،دلی کے درویش کی سیاسی زندگی جماعت اسلامی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کیلئے ایک عظیم اور درخشندہ مثال ہے جو اپنے پیچھے صرف دوکمروں کا ایک مکان چھوڑگئے ہیں جبکہ ان پر جان نچھاور کرنے والے لاکھوں کارکنان ہی ان کا سرمایہ ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -