بیرسٹر مرتضی وہاب کا سید منور حسن کے انتقال پر تعزیت کاظہار

بیرسٹر مرتضی وہاب کا سید منور حسن کے انتقال پر تعزیت کاظہار

  

کراچی(سٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کے انتقال پر اظہار تعزیت و افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ منور حسن کے جانے سے سیاست کا ایک درخشاں باب بند ہوگیا ہے منور حسن کی سیاسی خدمات کا پورا ملک معترف تھا۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاکہ منور حسن کا انتقال سیاست میں ناقابل تلافی نقصان ہے اللہ تعالی مرحوم کے اہلِ خانہ اور ان کے چاہنے والوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ منور حسن زمانہ طالبعلمی سے ہی قائدانہ صلاحیتوں سے بھرپور شخصیت تھے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی منور حسن کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتی ہے منور حسن جیسی ہمہ جہت شخصیت کا خلا پر ہونا بہت مشکل ہے بیرسٹر مرتضی وہاب نے پسماندگان کے لئے صبر جمیل اور مرحوم کی مغفرت و بلندی درجات کی دعا کی۔

مزید :

صفحہ اول -