بیرونی ادائیگیاں،زرمبادلہ ذخائر میں 4کروڑ52لاکھ ڈالرکمی

بیرونی ادائیگیاں،زرمبادلہ ذخائر میں 4کروڑ52لاکھ ڈالرکمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)گزشتہ ہفتے بیرونی ادائیگیوں کے باعث سرکاری زرمبادلہ ذخائر میں 14 کروڑ59لاکھ ڈالرجب کہ مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 4 کروڑ52لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈکی گئی۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 19جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مجموعی زرمبادلہ ذخائر 16 ارب 77 کروڑ 53لاکھ ڈالر کی سطح سے گر کر 16 ارب 73 کروڑ ایک لاکھ ڈالر ہوگئے،اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 14کروڑ59لاکھ ڈالرکی کمی سے 9 ارب 96 کروڑ 12 لاکھ ڈالر جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 10 کروڑ 7 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 6ارب76کروڑ89لاکھ ڈالرکی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔مرکزی بینک نے گزشتہ ہفتے 244.5ملین ڈالرکی بیرونی ادائیگیاں کیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جاری ہفتے کے دوران مالیاتی اداروں سے موصول ہونے والے ایک ارب 72 کروڑ 50 لاکھ ڈالر آئندہ ہفتے کے اعدادوشمار میں شامل ہوں گے۔
زر مبادلہ

مزید :

صفحہ اول -