شاہد خاقان عباسی کا کورونا ٹیسٹ منفی

شاہد خاقان عباسی کا کورونا ٹیسٹ منفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔ شاہد خاقان عباسی کے اہل خانہ نے بتایا کہ وہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سے گھر میں آئسولیٹ تھے تاہم اب وہ صحتیاب ہو گئے ہیں اور ان کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وہ دعائیں کرنے پر قوم اورپارٹی کے لوگوں کا شکر گزار ہیں۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی میں 8 جون کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ گھر میں ہی زیرعلاج تھے۔
شاہد خاقان عباسی

مزید :

صفحہ اول -