وزیر اعلیٰ محمود خان کی جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن کے انتقال پر تعزیت

    وزیر اعلیٰ محمود خان کی جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن کے انتقال ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے جماعت اسلامی کے سابق امیر منور حسن کے انتقال پر گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں مرحوم منور حسن کا اہم کردار رہا ہے اور اُن کی سیاسی و دینی خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔

مزید :

صفحہ اول -