لندن کے بعد ایک اور برطانوی شہر میں چاقو زنی کی واردات، کتنے لوگ ہلاک و زخمی ہوئے؟ افسوسناک خبر

لندن کے بعد ایک اور برطانوی شہر میں چاقو زنی کی واردات، کتنے لوگ ہلاک و زخمی ...
لندن کے بعد ایک اور برطانوی شہر میں چاقو زنی کی واردات، کتنے لوگ ہلاک و زخمی ہوئے؟ افسوسناک خبر

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ میں چاقو زنی کے واقعات رک نہ سکے،لندن کے بعد ایک اور برطانوی شہر گلاسگو میں چاقو زنی کی افسوسناک واردار پیش آگئی جس میں تین افراد ہلاک چھ زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق واقعہ گلاسگو سٹی سنٹر میں ایک ہوٹل کے استقبالیہ پر پیش آیا جہاں ایک شخص نے چاقوکے وار کرکے تین افراد کو ہلاک کیا جب کہ ایک بیالیس سالہ پولیس اہلکار سمیت چھ افراد زخمی بھی ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ دوسری جانب سکاٹش فرسٹ منسٹر نکولا سٹرجن کہتی ہیں کہ انہیں اس واقعے سے بے حد صدمہ پہنچا ہے، ان کی تمام تر ہمدردیاں مرنے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا یہ واقعہ دہشت گردی نہیں ہے۔ 

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھی واقعے پر گہرے دکھ اور رنج کااظہارکیاہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے حملہ آور ایک ہی شخص تھا جسے گولی مار کرہلاک کر دیا گیاہے۔ پولیس کے مطابق اب عوام کو اس واقعے کے حوالے سے مزید کوئی خطرہ نہیں ہے۔

یاد رہے چھ روز قبل لندن کے نواحی علاقہ ریڈنگ میں بھی چاقو زنی کی واردات میں تین افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ لندن والے واقعہ کو پولیس نے دہشت گردی قرار دیا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -برطانیہ -