سفاک شخص نے اپنے 3 کم سن بچوں کو قتل کردیا لیکن اس وقت بچوں کی ماں کہاں تھی؟ انتہائی افسوسناک خبر

سفاک شخص نے اپنے 3 کم سن بچوں کو قتل کردیا لیکن اس وقت بچوں کی ماں کہاں تھی؟ ...
سفاک شخص نے اپنے 3 کم سن بچوں کو قتل کردیا لیکن اس وقت بچوں کی ماں کہاں تھی؟ انتہائی افسوسناک خبر

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی کے علاقے گوجر خان میں سفاک شخص نے بے حسی کی انتہا کردی۔ اپنے ہی تین بچوں کو بے دردی سے قتل کردیا اور لاشیں گھر پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقہ گوجر خان میں ایک افوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک سنگدل باپ نے اپنے بیٹی اور دو بیٹو ں کو قتل کردیا، رپورٹ کے مطابق اس موقع پر بچوں کی ماں گھر پر نہیں تھی اور شوہر اور بیوی میں رنجش کے باعث وہ روٹھ کر میکے گئی ہوئی تھی۔

قتل کرنے کے بعد قاتل نے راہ فرار اختیار کرلی اور بذریعہ ٹرین کراچی نکل گیا تاہم واقعے کا پتہ چلنے پر پولیس نے بھی ایکشن لے لیا جس کی وجہ سے ملزم کو دوران سفر ہی روہڑی میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے گوجرخان میں اپنے تین بچوں کو قتل کیا۔

علاقہ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے معصوم بہن بھائیوں کی شناخت 9 سالہ عثمان، چار سالہ فیضان اورعلیشا کے ناموں سے ہوئی ہے۔ چھوٹی بچی علیشا کی عمر کا تعین کیا جا رہا ہے۔

ہم نیوز کو پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ بچوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ سے قبل حتمی طور پر کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔

تھانہ جاتلی میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -